Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلدیاتی انتخابات، کراچی میں سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولیس کی نفری کم پڑگئی۔ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولیس کے علاوہ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کمپنی کی تنظیم کو اس سلسلے میں خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی کمپنی کی تنظیم (آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن ) کے ذمہ دار میجر ( ر) منیر احمد کو خط لکھ کر سیکیورٹی گارڈز کی دستیابی مانگی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی ایس ایس پیز کی ہدایت پر گارڈز کو پولنگ اسٹیشنز پرتعینات کرے گی۔ سکیورٹی گارڈز صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک تعینات ہوں گے۔

واضح رہے سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔ سندھ پولیس نے سیکیورٹی سے متعلق اپنی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button