Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شیخ محمد بن عبد الکریم اس سال خطبہ حج دیں گے، خطبہ اردو زبان میں بھی نشر ہوگا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رواں برس کے خطبہ حج کیلئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم  العیسیٰ کو خطیب مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ بروز جمعہ میدان عرفات میں حج کا خطبہ دیں گے۔

شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی فرمانروا کی جانب سے مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بندر بلیلہ کو وقوفِ عرفہ میں خطبے کے لیے  مقرر کیا گیا تھا۔

رواں برس کا حطبہ حج انگریزی اور اردو سمیت 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا،  صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج 14 زبانوں میں نشر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت اعتدال اور رواداری کا پیغام زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانا چاہتی ہے۔ مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement