پاکستان کی معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیک ویڈیو نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ 2022 میں بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ جیت لیا۔ اسنیک ویڈیو سلام کسان کی کامیاب مہم چلانے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
دوہزارانیس میں سرسبز فرٹیلائزر (فاطمہ فرٹیلائزر) کی جانب سے پہلا کسان ڈے متعارف کروانے کے بعد سے ہرسال کمپنی سوشل میڈیا مہم کے ذریعے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
کسان ڈے ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ کسان ڈے منانے کا مقصد قومی غذائی تحفظ کے لئے کسانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اسکا مقصد کامیابی کے راستے کی طرف انکی مدد کرنا ہے۔
دوہزاراکیس میں تیسرے کسان ڈے پر سرسبز نے تیزی سے ترقی کرنے والے پلیٹ فارم اسنیک ویڈیو کا انتخاب کیا، جس پر ایک برانڈڈ ہیش ٹیگ چیلنج (ہیش ٹیگ سلام کسان) کے ذریعے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ اسنیک ویڈیو پر صارفین کی تخلیق کردہ 15 لاکھ سے زیادہ حیران کن ویڈیوز ہیں۔
سلام کسان گانے اور مہم کا ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویڈیوز بنائیں، جو بغیرکسی شناخت کے انتھک محنت کرتے ہیں۔
مہم کا ردعمل توقعات سے بلاتر تھا، جس میں مشہور شخصیات، انفلوئنسرز اور عام عوام سب ہی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ صارفین کی جانب سے 15 لاکھ سے زیادہ تیار کردہ ویڈیوز بنائی گئیں جو حیران کن طور پر تقریباً 4.19 بلین سے زیادہ مرتبہ دیکھی گئیں اور تقریباً 27 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ لائیکس حاصل کئے۔
گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال اسنیک ویڈیو کے ساتھ مہم نے 3 گنا زیادہ نتیجہ نکالا اور توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل کئے۔ مہم کی کامیابی پر اسنیک ویڈیو کو پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2022 میں بہترین سوشل میڈیا مہم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر میں بہترین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیلنٹ کو پہچانتا اور انعام دیتا ہے۔ 400 سے زائد مہم اور تقریباً 700 شرکاء کے ساتھ یہ ایوارڈ کسی بھی برانڈ کے لئے ایک باوقار ٹائیٹل ہے۔
واضح رہے اسنیک ویڈیو ایک معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ہے جو پاکستان میں ایک مقبول پلیٹ فارم ہے، شارٹ فارم ایپلی کیشن صارفین اور کانٹینٹ کے تخلیق کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مختلف طریقوں سے ظاہر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
اسنیک ویڈیو پر صارفین ڈانس، ہیکس، پیروڈیز اور بہت سی ویڈیوز بناکر شیئر کرسکتے ہیں۔ ایپلی کیشن میں پہلے سے موجود آپشنز موسیقی، فلٹرز، اور افیکٹس صارفین کو اپنی ویڈیوز کو پلیٹ فارم پر موجود کانٹینٹ کی کثرت سے ممتاز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ایک کروڑ سے زیادہ کی ایک فعال کمیونٹی کے ساتھ اسنیک ویڈیو ایک صارف دوست ایپ ہے جو وسیع ناظرین کی توجہ حاصل کرتی ہے جو قسم قسم کے مواد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسکی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ اور تفریح ہمیشہ صارفین کے انگلیوں پر ہوتی ہے۔