Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کےالیکٹرک صارفین پر بجلی بم بھی گرادیا گیا، بجلی 4.83 روپے فی یونٹ مہنگی

ملک بھر میں پیٹرول بم گرانے کے بعد کراچی کے شہریوں پر بجلی بم بھی گرادیا گیا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی۔

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 83  پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی مارچ کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی جون کے بلوں میں ہوگی، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

نیپرا نے گزشتہ ماہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 38 پیسے اضافہ کیا تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts