Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی ٹیکس دینے میں سب سے آگے، ریکارڈ سوا کھرب سے زائد ٹیکس کی ادائیگی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی نے ملکی معیشیت میں ایک بارپھر سے سب سے زیادہ حصہ ڈالنے کا ریکارڈ بنادیا۔ کراچی کے شہری ٹیکس کی ادائیگی میں ایک بار پھر سب سے آگے رہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

 

ایل ٹی او حکام کے مطابق کراچی سے جولائی 2021 سے مئی 2022 تک ٹیکس کی وصولی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 ماہ میں کراچی سے سوا کھرب روپے سے بھی زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

 

ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے 11 ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے، گذشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔

 

کراچی سے ٹیکس وصولی کے ہدف سے ایک لاکھ 16 ہزار 984 ملین ٹیکس زیادہ وصول کیا گیا، ایل ٹی او کے لیے ایک کھرب 25 ارب کا ہدف تھا، وصولی ایک کھرب 30 ارب سے بھی زائد ہوئی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts