Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

الیکشن 2023 کی تیاریاں، انتخابات پر 47 ارب سے زائد اخراجات ہوں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں، عام انتخابات کیلئے 47 ارب سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے جسکی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

 

ای سی پی کے مطابق انتخابی عملے کی تربیت کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور90  لاکھ کا خرچہ آئیگا جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ خرچ ہونگے۔

 

انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کے لیے 5 ارب 60 روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔۔ اسکے علاوہ انتخابات کے لیےآرمی کی خدمات اور سیکیورٹی کے لیے کے لیے 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔

 

پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ جبکہ سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات ہوں گے۔

 

خیبر پختون خوا  میں انتخابات کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات اور بلوچستان میں انتخابات کے لیے ایک ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts