Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پانی کی قلت، سندھ حکومت کا پانی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کراچی میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی نشاندہی کرکے انہیں مسمار کرنے اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت دے دی۔

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، ناصرشاہ، چیف سیکرٹری اور واٹر بورڈ کے حکام شریک ہوئے۔

 

اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کو یومیہ 1000 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے اور اس وقت کراچی کو روزانہ کی بنیاد پر صرف 580 ملین گیلن پانی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ شہر کراچی کو فراہم کیا جانے والا پانی روانہ 174 ملین گلین لائن لوسز کی مد میں ضائع ہوجاتا ہے۔

 

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں بچھائی ہوئی پانی کی لائنیں بہت پرانی ہیں جس وجہ سے پانی ضائع ہوتا  ہے۔  سندھ میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ ہے، پانی کی لائن بچھانےکیلئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہوں گی،  واٹرسپلائی سسٹم کو بہترکرنےکیلئے 1.59 ملین روپےکی اسکیم پر کام جاری ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسکیم پر کام سست روی کا شکار ہے اس کو تیز کریں،شہر کے ہر علاقے کو پانی ملنا چاہیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts