Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عید کے بعد کاروبار کا آغاز، ڈالر مہنگا ہوکر 187.50 روپے کا ہوگیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو روپے کی قدر ایک بار پھر مزید گرگئی اور ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 31 پیسے تک مہنگا ہوگیاہے اور ایک ڈالر کی قیمت 186 روپے تک جاپہنچی ہے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر1 روپے 81 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور اسکی قیمت 187 روپے 50 پیسے ہوچکی ہے۔

 

ڈالر کی قدر میں اضافہ سے ملکی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر کی قدر مستحکم نہیں پورپارہی ہے۔

 

واضح رہے عید سے قبل بھی ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد چند دنوں کیلئے ڈالر کی قدر میں کچھ کمی ہوئی لیکن اسکے بعد ڈالر کو پھر پر لگ گئے ہیں اور روپے کی بے قدری کے ساتھ ڈالر دن بدن مزید مہنگا ہوتا جارہا ہے۔

 

ڈالر مہنگا ہونے کی صورت میں نہ صرف ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی وجہ سے بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement