Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے، مزارقائد پر حاضری دیں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

میاں شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کراچی کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف کل 13 اپریل بروز بدھ کراچی کا دورہ کریں گے۔

 

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے آج پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیوایم وفد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارتوں اور ایم کیوایم کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ کو ناگزیر قرار دے دیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد میں واقع مرکز کا بھی دورہ کریں گے جبکہ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر بھی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوگی۔

 

واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگی۔

Advertisement

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے جبکہ دیگر ممالک سے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement