Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مصطفیٰ کمال کا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

 

مصطفی کمال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت تمام پاکستانیوں کو علم ہے کہ ملک میں حکومت گرانے اور حکومت بچانے کی گھناؤنی گیم چل رہی ہے۔

 

مصطفی کمال نے کہا کہ اگر سندھ کی بات کی جائے تو ایک جماعت کیو ایم جو  گزشتہ 40 سالوں سے پیپلز پارٹی سے سندھ کے حقوق لینے کی علمبردار تھی آج انہی کے ساتھ جا بیٹھی ہے اور حکومت گرانے کی سازش کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان صاحب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ آج ایم کیو ایم کا موجودہ وزیر جو کہ کیبنٹ منسٹر بھی ہے وہ آصف علی زرداری ، مولانا فضل ارحمان سے مل رہا ہے اور حکومت کو گرانے کے لئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کو وزیراعظم صاحب نفیس کہتے تھے، جن کے میئر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کرپٹ نہیں ہے، اور یہ لوگ حکومت کو گرانے کے منصوبوں میں حصہ دار بن رہے ہیں۔

Advertisement

 

مصطفی کمال کے مطابق وزیراعظم کے لوگوں نے کسی کے ساتھ کچھ خاص رویہ نہیں رکھا ، لیکن پورے پاکستان میں ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باوجود اگر موجودہ حکومت کا نعم البدل ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہی ہوں گے تو اخلاقی طور پر ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ آج یہ جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے رضامند ہوئی ہیں۔

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement