Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سریے کی قیمتوں میں اضافہ، فن ٹن قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں روز بروز بڑھتی مہنگائی سے کوئی بھی اشیاء محفوظ نہیں۔ کراچی میں سریے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ سریے کی قیمت 8 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار روپے فن ٹن ہوگئی۔

 

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تعیمراتی شعبہ میں استعمال ہونے والے سریے کی قیمتوں میں صرف چار دنوں کے اندر ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ سریا تیار کرنے والی کمپنیوں نے مختلف سائز کے سریوں کی قیمتیں الگ الگ مقرر کی ہیں۔

 

آغا اسٹیل انڈسٹریز کے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق 16 ملی میٹر یا اس سے زائد کا سریا کا نیا ریٹ 2 لاکھ 7 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ جبکہ 9.5 سے 12.7 ملی میٹر کا سریا اب 2 لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت ہوگا۔ کمپنی نے کہا کہ سٹیل بار توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مال برداری کے نرخوں کی وجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کی جا رہی تھی۔

 

فیضان اسٹیل نے 10 سے 12 ملی میٹر سلاخوں کے لئے 2 لاکھ 8500 کا ریٹ مقرر کیا ہے جبکہ 16 سے 25 ملی میٹر کا سریا 2 لاکھ 6500 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

 

نومبر 2020 میں سریے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار روہے سے 1 لاکھ 13 ہزار روپے تک تھی۔ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین حسن بخشی کے مطابق نومبر 2020 سے تک اب تک سیمنٹ ، سریا ، ایلمونیئم ، لیبر اور، سینیٹری ، ٹائلز اور لکڑی وغیرہ کے سامان کی قیمتوں میں 60 سے 65 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

 

حسن بخشی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تعمیراتی لاگت کو کم کرنے کیلئے سریے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے۔


انکا کہنا ہے کہ اس وقت چین میں اسٹیل کی قیمتیں 750 سے 800 ڈالر فی ٹن کے درمیان ہیں۔ مقامی بنانے والے ریگولیٹری ڈیوٹی تحفظ کا فائدہ اٹھارہے ہیں اور حکومت کی جانچ پڑتال نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts