Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی عمارت کی تعمیر روکنے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی عمارت کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے بلڈر کو فوری طور پر تعمیر روکنے کا حکم دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک آئی کے پلاٹ نمبر سی 140 پر عمارت میں پورشن بنائے جارہے ہیں۔ جس پر درخواست گزار نے تعمیر روکنے کی درخواست کی۔

 

سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ اس کیس میں پہلے ہی حکم امتناعی جاری کیا جاچکا ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حکم امتناعی کے باوجود بلڈر عمارت میں پورشن تعمیر کررہا ہے۔

 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے حکام غیر قانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ بلاک آئی میں خلاف قانون تعمیرات کی جارہی ہیں۔

 

عدالت نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو مذکورہ پلاٹ پر فوری ایکشن لینے اور بلڈر کو تعمیر روکنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے حکام کو 30 دنوں میں عمل درآمد رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement