Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

موسم گرما میں بھی گیس بحران برقرار رہنے کا خدشہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں موسم سرما ختم ہورہا ہے لیکن گیس کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ آنے والے چند ماہ میں بھی گیس کا بحران برقرار رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مارچ میں پاکستان آنے والے 2 ایل این جی کے کارگو منسوخ ہوگئے ہیں۔

 

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹینڈر دو عالمی کمپنیوں نے منسوخ کیے ہیں، دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں۔ منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز کی ڈلیوری دو سے تین مارچ اور دس سے گیارہ مارچ تک ہونا تھی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ خریداری کیلئے ہنگامی ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے سوئی سدرن گزشتہ ہفتے خبردار کرچکا ہے کہ اس بار گرمیوں میں بھی گیس کا بحران رہے گا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement