محکمہ تعلیم کے زرائع کے مطابق سندھ میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے امتحان میں ایک فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکے ۔
آئی بی اے سکھر کی جانب سے سندھ میں ہونے والے جے ای ایس ٹی ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں ۔
نتائج کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد امیدواروں نے جونیئر اسکول ٹیچرز کے عہدے کے لیے امتحان دیا تھا جن میں سے 32 ہزار 5 سو 10 جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی کیے جانے تھے ۔
تاہم حیران کن نتائج کے مطابق سندھ بھر سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ہیں، صرف 0.78 فیصد امیدوارٹیسٹ پاس کرسکے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمۂ تعلیم کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ نے گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی ان نتائج کے بارے میں سندھ کابینہ کو آگاہ کیا تھا۔