Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آصف زرداری کی صاحبزادی”بختاور بھٹو” کی منگنی طے ہو گئی

کراچی:سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی منگنی کی تاریخ طے  ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو کراچی میں محمود چوہدری سےہوگی ، محمود چوہدری امریکامیں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔

دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کےمنفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

تاہم دعوت نامے کے مطابق تمام مہمانوں کو صرف بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافر کی بنائی گئی تصاویر فراہم کی جائیں گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts