Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت کو خطے میں جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے یہ بیان ترک میڈیا سے خصوصی گفتگو میں دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان نے کوئی ڈرون یا فضائی حملہ نہیں کیا، بلکہ صرف دفاعی اور جوابی کارروائی کی ہے، اور وہ بھی صرف ان بھارتی پوسٹوں پر جو فائرنگ کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں؛پاک بھارت کشیدگی، پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے، تعداد 77 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے فضائی حملوں اور پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ اگر بھارت سچ بول رہا ہے تو ثبوت کہاں ہیں؟ ملبہ کہاں ہے؟ پائلٹ کہاں ہیں؟۔ بھارت نے نہ صرف بین الاقوامی میڈیا پر پابندی لگائی ہے بلکہ اپنے میڈیا کے ذریعے جھوٹی کہانیوں کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کو سیاسی مفادات کے لیے دہشتگردی کا بہانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان نے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔ بغیر ثبوت الزامات، عبادت گاہوں پر حملے، اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کا پرانا حربہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی برادری سے انصاف اور حقائق پر مبنی مؤقف کی توقع رکھتا ہے اور بھارت کی یک طرفہ کارروائیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts