Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ، جمعہ سے موسم میں بہتری کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ جبکہ جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم آج بھی دن بھر سمندری ہوائیں منقطع رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، ہیٹ ویو کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شام میں سمندری ہواؤں کی معمولی بحالی متوقع ہے اور ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔ کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے جس کے باعث موسم میں نسبتاً بہتری آئے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے جس پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts