Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں باپ کو 5 لاکھ روپے واپس نہ کرنے کیلیے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

پولیس نےکلفٹن کے علاقے میں 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن میں عید گاہ پارک سے 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم فواد نے سونے کی تجارت میں اپنے والد کے5 لاکھ روپے کا نقصان کیا تھا اور نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیے فواد نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ڈاکو 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے کی رقم نکلواکر گھر میں رکھ دی تھی، فواد نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ 4 ملزمان اسلحہ کے زور پر اس سے 5 لاکھ روپے چھین کر لے گئے ہیں، ملزم نے جو جائے وقوعہ بتائی وہاں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو میں ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے۔

ملزم فواد سے سختی سے پوچھا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جھوٹی اطلاع دی جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts