Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے پانی میں 10 ہزارکیوسک اضافہ، ارسا نےسندھ اور پنجاب کیلئے پانی کی فراہمی بڑھادی

سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے پانی کی قلت میں دو تہائی سے 27 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں کے پانی کے شیئر میں اضافہ کر دیا ہے۔

ارسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے، جبکہ پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائی کورٹ کا ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کا حکم

ترجمان ارسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔ خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔ ارسا ایڈوائزری کمیٹی نے اس سے قبل صوبائی دباؤ، خاص طور پر سندھ کی جانب سے پانی کی کم فراہمی اور پانی چھوڑنے کے دباؤ کا مقابلہ کیا تھا، اور زیادہ سے زیادہ قلت کے منظر نامے سے صوبوں کو آگاہی دی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts