Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلشن اقبال ڈسکو موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ،1 شخص جاں بحق،ڈرائیور سمیت 3 افراد گرفتار

گلشن اقبال

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ زخمی کو 42 سالہ ذیشان کے نام سے شناخت کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی میت اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ گاڑی کوآگ بھی لگا دی۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار3 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے والی گاڑی کو نامعلوم صورت شناس افراد کی جانب سے آگ لگائی ، گاڑی میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری طرف گلستان جوہربلاک 14میں بھی تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارچارافرادزخمی ہو گئے،

پولیس کے مطابق زخمیوں کونجی اسپتال منتقل کردیا گیا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts