Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی مرتبہ 1لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی ہے، اس دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز میں جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں 1685 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100انڈیکس ایک لاکھ 20ہزار 623 کی سطح تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر چالیس پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہو ا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد امریکی صدر کی جانب سے 180 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے باوجود جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts