Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بتایا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts