Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مصطفیٰ قتل کیس، پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن ٹیم پر تحفظات کا اظہار، ٹیم کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا مطالبہ

مصطفیٰ عامر اغواء اور قتل کیس میں پراسیکیوشن نے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔

پراسیکیوشن نے خط کے متن میں انویسٹی گیشن ٹیم کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا، انویسٹی گیشن ٹیم نے پراسیکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کے اعترافی بیان سے پہلے پراسیکیوشن کو بتایا گیا، نہ ہی اعتماد میں لیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے سے متعلق انویسٹی گیشن کے اقدام سے کیس کو نقصان پہنچا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts