کراچی میں حکومت اعلانات اور دعووں کے باوجود ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، مختلف حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 104 تک پہنچ چکی ہے۔
فلاحی ادارے چھیپا کے اعداد شمار کے مطابق جنوری کے دوران ٹریفک حادثات میں 68 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ فروری کے 11 دنوں میں 36 شہری مختلف گاڑیوں کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثات میں اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 76 مرد،13 خواتین، 11 بچے اور 4 بچیاں شامل ہیں، مختلف حادثات میں اب 1404 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں مرد، خواتین، بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔