Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مسجد الحرام میں گزشتہ 4 دہائیوں سے بجلی کا متبادل نظام استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، عرب میڈیا

مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام گزشتہ 4 دہائیوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کے سی ای او غازی الشھرانی نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام میں بجلی کی فراہمی کے 11 سے زائد بنیادی اور بیک اپ ذرائع موجود ہیں لیکن گزشتہ 40 برس سے مسجد الحرام میں بیرونی بیک اپ استعمال کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غازی الشھرانی نے کہا کہ مسجد الحرام دیگر مقامات سے قطعی طورپر جدا ہے یہاں 24 گھنٹے بڑی سطح پر بجلی کی فراہمی جاتی رہتی ہے جس کےلیے الیکٹریکل پلانٹ بھی بڑے اور پائیدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں 24 گھنٹے زائرین کی آمد و رفت رہتی ہے جس کے باعث یہاں سہولتوں کی فراہمی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسمارٹ ایسٹ اینڈ سروسز مینجمنٹ ایپلیکیشنز اور جدید ترین سینسرز کو اپنانے پر کام کر رہے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی اور معیار کو بہتر کیا جا سکے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں باقاعدہ طورپر بجلی کی فراہمی 1953 میں شاہ عبدالعزیز کی جانب سے کی گئی تھی جس کی مدد سے ساڑھے سات لاکھ مربع میٹر کے رقبے پرروشنی کا انتطام کیا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts