صاف ستھرے، جسم کو ظاہر نہ کرنے والے کپڑے پہنیں: جامعہ کراچی میں طلبہ کے لباس کیلئے گائیڈلائنز جاری

جامعہ کراچی میں طالب علموں کے لباس کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں جس میں تمام مرد اور خواتین طلبہ کے لباس سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے نہ پہنیں، طلبا صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانےوالے، چھوٹی آستینوں والے اور ٹائٹ کپڑے نہ پہنیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے بھی نہ پہنیں جبکہ جامعہ میں طلبا کو عام چپلیں بھی پہننے سے منع کیا گیا ہے۔

Spread the love
Leave a Reply