محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اگلے 2 دن جمعہ اور ہفتے موسم مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے گی جبکہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم سرد رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں جاری سردی کی لہر کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شہر میں 25 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 10 سے 12 تک، اس سے مزید گرنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ جنوری 17 اور 18 کو کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں بھی سردی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

Spread the love
Leave a Reply