کراچی میں کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی دلہنوں کیلئے مفت میک اپ کی مہم

کراچی میں حکومت سندھ سے کوالیفائیڈ بیوٹیشن بشریٰ ثمر نے کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی دلہنوں کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے جس میں دلہنوں کا مفت میک اپ کیا جائے گا۔

بی ایس بیوٹی اسٹائلز کی مالک بشریٰ ثمر نے کہا کہ وہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے والی دلہنوں کی شناخت ظاہر نہیں کریں گی۔ کیونکہ وہ انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتی۔ بشریٰ ثمر کا کہنا ہے کہ اس مہم نے پہلے ہی کراچی بھر میں متعدد دلہنوں کے لیے شادی کے تجربے کو تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے، انہیں میک اپ، بالوں کے اسٹائل فراہم کیے جاتے ہیں جو پاکستانی ثقافت میں دلہن کے انداز کی وضاحت کرتے ہیں۔

 

بشریٰ ثمر نے کہا ہے کہ ان کی یہ مہم ضرورت مندوں کی مدد کرکے اللہ کو راضی کرنے کی خواہش سے پیدا ہوئی ہے، معاشی مشکلات کے اس دور میں، یہ واضح ہے کہ بہت سی نوجوان خواتین اور ان کے خاندان شادی کے بنیادی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ ہر دلہن اپنی شادی کے دن تیار ہوکر خوشی محسوس کرے، اس کے مالی پس منظر سے قطع نظر ہوکر انہوں نے کہا کہ یہ ایک ‘مناسب دلہن’ بننے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کا میرا ایک طریقہ ہے۔

Spread the love
Leave a Reply