Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چین میں حال ہی میں پھیلنے والے وائرس پاکستان میں 2 دہائیوں سے موجود ہے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا پینو وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایچ ایم پی وی کی پاکستان میں پہلی دفعہ تشخیص 2001 میں ہوئی تھی، 2015 میں اس وائرس کے پمز اسلام آباد میں 21 کیس سامنے آئے تھے۔

این آئی ایچ حکام یہ وائرس 14 سال اور اس سے کم عمر کی عمر کے بچوں میں پھیل رہا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ اس سے بیمار ہونے والوں کو کتنا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

این آئی ایچ حکام نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس 7 جنوری کو ہوگا۔ پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری طبی ماہرین کا کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں حالیہ دنوں میں ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) کے پھیلنے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرس پہلی بار 2000 میں سامنے آیا تھا اور بیماری کی شدت میں اب تک کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ امریکا میں ہر سال 5 سال سے کم عمر 20ہزار بچے اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں اور وہاں وائرس سے بچاؤ کیلئے کورونا والی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts