Search
Close this search box.
کراچی بلدیات تازہ ترین شہر سیاست خبریں پاکستان

سندھ میں 2011ء سے پہلے قائم کچی آبادیوں کو قانونی حثیت حاصل ہے، صوبائی مشیر

اجلاس
سندھ اسمبلی نے  جمعہ کو اپنے اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ہندو برادری کے  مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے اقلیتی برداری کو مبارکباد پیش کی – ایوان کی کارروائی کے دوران محکمہ کچی آبادی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران  صوبائی مشیر نجمی عالم نے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کے جواب دئیے , کارروائی کے دوران ارکان کے کئی توجہ دلاو نوٹس بھی زیر بحث آئے جن میں عوامی اہمیت کے حامل امور کی نشاندہی کی گئی تھی۔ سندھ اسمبلی اجلاس کا اجلاس جمعہ (یکم نومبر) کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو سابق اسپیکر آغا سراج کی جانب سے یہ نشاندہی کی گئی کہ صد مملکت آصف علی زرداری کے پاوں میں فریکچر ہوگیا ہے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کرائی جائے جس کے بعد ایوان میں دعا ہوئی-

وقفہ سوال
وقفہ سوالات کے دوران ایم کیوایم کے شارق جمال کے سوال کے جواب میں صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے بتایا کہ کراچی میں پہلے سے  بہت سی کچی آبادیاں ہیں اور اب حکومت سندھ کچی آبادیوں میں فلیٹ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی -حیدرآباد میں ایک ماڈل کالونی بنائی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ 2011ء سے پہلے قائم ہونے والی کچی آبادیوں کو قانونی حثیت حاصل ہے  سکھر میں کچی آبادیوں کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا  گیا ہے- جن سرکاری زمینوں پر کئی کچی آبادیاں بنی ہیں اس حوالے سے کئی سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے-

توجہ دلائونوٹس
ایوان کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے شارق جمال نے اپنے ایک توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ ملیر کالا بورڈ کے اسکول میں  طلبہ کے لئے کمرے ناکافی ہیں , اس اسکول کی ایک ہی کلاس میں میٹرک اور ساتویں جماعت کے بچے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔ پارلیمانی سکریٹری سیما خرم نے کہا کہ1972  میں یہ اسکول قائم ہوا تھا  اور اسکول میں 450 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔جون 2026 تک اس اسکول میں زیر تعمیر نئے کمرے مکمل ہو جائیں گے –

ایم کیو ایم کے جمال احمد نے اپنے توجہ دلاو نوٹس میں شکایت کی کہ کم عمر بچے کراچی میں رکشے چلا رہے ہیں اور  ٹریفک پولیس والے ان کا چالان بھی نہیں کرتے-    اسکول کی چھٹی وقت بھی ٹریفک اہلکار روڈوں پر نظر نہیں آتے توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ  قابل احترام اور قابل رحم ٹریفک اہلکار ہیں جو شدید گرمی میں اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں- دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ٹارگیٹ کیا گیا –

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر  ٹریفک پولیس چلان بھی کرتی ہے گزشتہ برس 304 چالان کیے گئے اور نو لاکھ بارہ ہزار روپے سرکار نے وصول کیے ہیں – چنگ چی رکشہ کے چالان سے ایک لاکھ بیس ہزار وصول ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ  کی جانب سے اسنیپ چیکنگ بھی کی جاتی ہے-چنگ چی رکشہ پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے لیکن عدالت نے اسٹے دے رکھا ہے لیکن بڑے روڈوں پر چنگچیاں نظر نہیں آتیں- ہمارے پاس کم عمر بچے موٹر سائیکل اور لینڈ کروزر بھی چلاتے ہیں اس پر ذمہ داری والدین کی کے وہ انہیں روکیں اگر کوئی کم عمر بچہ  کوئی حادثہ کرتا ہے تو وہ قتل کے زمرے میں آئیگا۔ –

وزیر ٹرانسپورٹ نے نشاندہی کی کہ لوگ غیر قانونی طور پر پارکنگ کرتے ہیں  شورومز والے  مصروف سڑک پر تین تین گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں  پھر کہا جاتا ہے کہ  حکومت کام نہیں کرتی شہریوں کو خود بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ہم اپنے ہاتھ سے شہر کو تباہ کیوں کرتے ہیں-حکومت سختی کرتی ہے تو مختلف یونینز احتجاج شروع  کردیتی ہیں۔

دیوالی
ایوان کی کارروائی کے دوران ہندو برادری کو اسکے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی گئی- جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کی جانب سے پوری ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں- ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے کہا کہ میں بھی میں تمام ہندو برادری کو دیوالی کی شب کامنائیں پیش کرتا ہوں – پی ٹی آئی کے شبیر قریشی نے کہا کہ میں بھی تحریک انصاف کی طرف سے تمام ہندود برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کے  نثار احمد کھوڑو نے کہا اس تہوار کے موقع پر بہت سے باتیں  یاد آتی ہیں۔ اقلیتی برادری کو اپنے اس تہوار پر بھٹو صاحب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے  جنہوں اقلیتوں کو ان کے حقوق دلائے- پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوُں کی نمائندگی کرتا ہے یہ الگ بات ہے کہ مختلف اوقات پر  ان پر حملے ہوئے تاہم طویل جدوجہد کے بعد  اقلیتوں کے لئے مخلوط انتخاب کا طریقہ بحال ہوا – انہوں نے بتایا کہ اڈیرو لعل میں مسجد اور مندر کے درمیان صرف ایک دیوارحائل  ہے۔  ہر انسان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے- دیوالی کے موقع پر ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں – نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم سندھ والے اس  بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہمارے ہاں مذہبی رواداری ہے – بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر (4 نومبر) کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا-

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں