Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نگران حکومت نے بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی۔

اس کے علاوہ حکام کی جانب سے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول، ڈیزل کے علاوہ بجلی کے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک بڑے اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا ارادہ کرلیا، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement