Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء میں سے 35 کو نکال لیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
روس کے حملے کے بعد یوکرین میں جنگی صورتحال ہے اور شہروں سے لوگوں کا انخلا بھی جاری ہے۔ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی باحفاظت واپسی کیلئے پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 طلباء کو پولینڈ کی سرحد سے ملحقہ ایک کیمپ میں بھی پہنچادیا گیا ہے۔


دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین میں زیر تعلیم 35 پاکستانی طلبا پولینڈ سے متصل ایک سرحد پر قائم کئے گئے کیمپ میں پہنچادیئے گئے ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ انہیں وارسا پہنچانے کے لیے انتظامات کررہا ہے۔ عاصم افتخار احمد کے مطابق یوکرین کے علاقے خارکیو سے مزید 30 سے 40 پاکستانی طلبا بذریعہ ٹرین آج کسی وقت پولینڈ کی سرحد پر پہنچیں گے۔


چوبیس فروری کو رس نے یوکرین میں اپنی فوجیں داخل کی تھیں، جس کے بعد یوکرین میں صورت ھال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے ہزاروں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں لیکن لاکھوں لوگ اب بھی پھنسے ہیں۔


پاکستان نے بھی اپنا سفارت خانہ کیف سے ترنوپل منتقل کردیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ترنوپل پہنچیں جہاں سے انہیں ملک سے نکالنے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement