Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یوٹیوب پر گنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچر متعارف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی یوٹیوب پر آزمائش کیلئےگُنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کیلئے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

گوگل کے مطابق صارفین کو سرچ کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔

ان فیچرز کا آزمائشی مراحل میں ہونے کی وجہ سے گانا گنگنا کر تلاش کرنے اور ریکارڈنگ کے فیچرز فی الحال اینڈرائیڈ پر انتہائی کم افراد کو یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

اس مرحلے سے گزرنے کے بعد فیچر میں تمام نقوص ہٹا کر عام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔ عین ممکن ہے یہ فیچر یوٹیوب میوزک پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے یوٹیوب کیلئے صرف اس ہی فیچر کی آزمائش نہیں ہورہی بلکہ ایک اعلان کے مطابق گوگل سبسکرپشن فِیڈ میں ’چینل شیلف‘ کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔

Advertisement

یہ فیچر تخلیق کاروں کی تازہ ترین اپ لوڈ کو شیلف میں لے آئے گا جس کے بعد صارفین کو چینل پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement