Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یوٹیوب مونیٹائزیشن پالیسی، 1000 سبسکرائبر اور 4000 گھنٹے واچ ٹائم کی شرائط میں نرمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ویڈیو شیئرنگ کے معروف پلیٹ فارم یوٹیوب نے مونٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کردی۔ یوٹیوب نے 1000 سبسکرائبر اور 4000 گھنٹے واچ ٹائم کی شرط ختم کردی۔

یوٹیوب مانیٹائزیشن کیلئے پہلے شرط تھی کہ کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز ہوں اور ویڈیوز کو ایک برس کے دوران کم از کم 4 ہزار گھنٹے دیکھا گیا ہو یا پھر یوٹیوب شارٹس کو 90 دن کے اندر اندر ایک کروڑ بار دیکھا گیا ہو۔

ڈیجٹل میڈیا سے رقم کمانے والوں کیلئے یوٹیوب کی  سرپرست کمپنی گوگل نے ان تمام شرائط میں نرمی کردی ہے اور یوٹیوب نے نئے کانٹیٹ کریئٹرز کیلئے چینل مونیٹائز کی نئی شرائط جاری کردی ہیں۔

گوگل نے یوٹیوب کیلئے کم از کم سبسکرائبرز کی شرط 1000 سے کم کرکے 500 کردی ہے۔ 90 روز کے دوران کم از کم 3 ویڈیوز شیئر کی گئی ہوں جو کہ پبلک ہوں یعنی تمام افراد کو دکھائی دیں۔

واچ ٹائم میں ایک سال کے دوران 4000 گھنٹے کو کم کرکے 3 ہزار گھنٹے کردیا گیا ہے یعنی چینل پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو ایک سال کے دوران 3 ہزار گھنٹے دیکھا گیا ہو۔ ویڈیوز کے متبادل کے طور پر یوٹیوب شارٹس کیلئے 90 دنوں میں 30 لاکھ کے ویوز کی شرط رکھی گئی۔

Advertisement

یہ شرائط پوری کرنے والے یوٹیوب چینل یوٹیوب کے پارٹنرز پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست دے سکتے ہیں اور ان کا چینل مانیٹائز ہو جائے گا۔ فوری طور پر نئی پالیسی کا اطلاق امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا میں ہو رہا ہے۔ بعد میں دیگر ممالک کے یوٹیوبرز بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement