Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید چار پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، گزشتہ روز بھی تین میتیں لاہور پہنچائی گئی تھیں۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی میتیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور لائی گئیں جس کے بعد آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں۔

گزشتہ روز بھی یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن پہنچایا گیا تھا۔ گزشتہ روز وطن پہنچنے والی تینوں میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 608 کے ذریعے یونان سے براستہ دوحہ لاہور لائی گئی تھیں۔ جنہیں ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا۔

حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ یونان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 3 میتیں اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement