Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یوم تکریم شہداء پر 25 مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب کی چھٹی کی خبروں کی تردید

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے سوشل میڈیا اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے بھی چند چینلز پر یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کی خبریں نشر کی گئی تھیں۔

ٹائمزآف کراچی کی جانب سے بھی 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پر عام تعطیل کی خبرشائع کی گئی جسے مختلف پلیٹ فارم پر پوسٹ بھی کیا گیا۔

ٹائمز آف کراچی غلط خبر شائع کرنے پر معذرت خواہ ہے۔ ٹائمزآف کراچی کے تمام پلیٹ فارمز سے پہلے شائع کی گئی خبر کو ہٹادیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts