Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہم آج تک حکومت کے ساتھ ہیں، ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے، امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی حکومت کا حصہ ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ہم گاڑی پر جھنڈے لگاکر آئے ہیں۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے اور باہمی مشاورت سےفیصلے کرتی ہے۔

 

امین الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، پی پی، جے یوآئی ف، مسلم لیگ (ن) اور حکومت سے بھی مذکرات جاری ہیں جب کہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور اسد عمر کے ساتھ رابطہ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دو دن میں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی تو میڈیاکوپیش کریں گے،  مجھے ماضی میں کوئی فون نہیں آیا، امید ہے مستقبل میں بھی نہیں آئےگا۔

 

واضح رہے ایم کیوایم حکومتی اتحاد کا حصہ ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن اور حکومتی ارکان دونوں کا ایم کیوایم سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم کیوایم نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts