Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی، فورپاز کی ٹیم معائنہ کیلئے کراچی پہنچ گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں ہتھنی مدھوبالا کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کے لیے غیر ملکی تنظیم فورپاز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ فورپاز کے ڈاکٹرز ہتھنی اور اسکو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فورپاز ٹیم آج چڑیا گھر میں انتظامات کا جائزہ لے گی، ٹیم سفاری پارک میں ہتھنی کے نئے پنجرے کا بھی معائنہ کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق فور پاز ٹیم کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کرے گی، ملاقات کے بعد ہتھنی مدھوبالا کی منتقلی کی تاریخ کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement