Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، سمری کل ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گیس سیکٹر کے بڑھتے گردشی قرض اور آمدنی میں کمی کے باعث آئندہ ہفتے سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے  ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 100 سے 150 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے صرف فکسڈ چارج بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ سردیوں اور گرمیوں کا ریونیو ٹارگٹ برقرار رکھنے کیلئے فکس چارج بڑھانےکی تجویز بھی زیرغور ہے۔

حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 0.5 سے 0.9 ہیکٹومیٹرگیس استعمال کرنےوالوں کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لایا جائے گا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی سستے داموں فراہمی سے200 ارب سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی گیس کمپنیوں کو205 ارب کا نقصان ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آئندہ ہفتے ای سی سی میں پیش کی جائے گی، کم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement