Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی  (ایس ایس جی سی) کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گورنر کامران ٹیسوری سے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار نے ملاقات کی ہے۔

گورنر سندھ اور عمران منیار کے درمیان ملاقات میں شہریوں کو گیس کی فراہمی، گیس پریشر کو یقینی بنانے اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کی گیس کی لوڈ شیڈنگ، کم پریشر کی شکایات 100 فیصد درست ہیں، ہر سال سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا کیوں سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اس مسئلہ کا دیرپا حل تلاش کیوں نہیں کیا جاتا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ایم ڈی ایس ایس جی سی نے ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری کو اپنی مجبوریاں بتائیں جنہیں گورنر سندھ نے مسترد کر دیا۔

گورنر سندھ نے ایم ڈی کو سوئی سدرن کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ضمن میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام سے بھی بات کروں گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts