Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوگل کا 2 سال سے غیرفعال اکاؤنٹس دسمبر سے ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے دسمبر 2023 سے 2 سالوں میں غیر فعال رہنے والے جی میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم دو سالوں سے غیر فعال رہنے والے گوگل اکاؤنٹ کے صارفین کو ای میل موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ لاگ ان نہیں ہوتے ہیں تو ان کا اکاؤنٹ یکم دسمبر 2023 سے مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

رواں سال مئی میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ جو اکاؤنٹس طویل عرصے سے استعمال نہیں کیے گئے ہیں وہ سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتے ہیں جس کے پیش نظر گوگل نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور فیصلہ کیا کہ دو سال یا اس سے زیادہ عرصے سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس کو ختم کر دیا جائے گا۔

گوگل اکاؤنٹ کے ختم ہونے سے اس سے منسلک تمام اہم ورک اسپیس سروسز بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی تمام ای میلز، تصاویر میں اسٹور کردہ میڈیا، ڈرائیو میں فائلیں، ڈاکومنٹس، اور نوٹس بھی ختم کر دیئے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts