Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گورنرسندھ کا کراچی میں فیل ہونے والے انٹر کے طلباء کی اسکروٹنی فیس خود دینے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فیل ہونے والے انٹر کے طلبا کی اسکروٹنی فیس خود دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے طلباء کو میٹرک اور انٹر میں فیل کرنے کے معاملے کی انکوائری کرنے گورنر سندھ خود انٹر بورڈ پہنچے، چئیرمین انٹر بورڈ سے ملاقات میں نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ طلب اور ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ، اسکروٹنی فیس بھی خود دینے کا اعلان کردیا۔

گورنرسندھ نے کراچی کےسرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ جن کالجز کے پرنسپلز اپنے طلبہ کے نتائج سے مطمئن نہیں وہ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سے رجوع کریں، تاکہ طلبہ کی جائزشکایات کا ازالہ کیا جائے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی بیس روز میں پیپرز کی مکمل اسکروٹنی کروائیں گے اسکروٹنی کا عمل شفاف ہوگا، جس کی غلطی ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کراچی میں دل دہلا دینے والے خودسوزی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے اعلان کیا کہ اگر کوئی بھی شخص بچوں کی تعلیم ، علاج یا روزگار کے حوالے سے تنگ ہے تو میرے پاس آجائے، مدد کریں گے لیکن خودسوزی نہ کرے۔

Advertisement

اس سے قبل معاملے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی جاچکی ہے ، جو نتائج کے حوالے سے طلبہ کی شکایات کا جائزہ لے گی

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement