Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران سمیت تین جوان شہید

گوادر میں پاکستان بحریہ کا کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے  نتیجے میں 2افسران اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کاہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ، ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا تاہم پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts