Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا خاکہ تفتیشی ٹیم نے تیار کر لیا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خاکہ 60 فی صد تک ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام کے مطابق اسکیچ میں ملزم کے قد سمیت دیگر تفصیلات ہیں، خاکے کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی شخص نے ملزم کو شناخت نہیں کیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہریوں نے 3 افراد کی نشان دہی کی تھی، تینوں افراد سے تفتیش کی گئی لیکن تفتیش کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا، نیز، واقعے سے متعلق اب تک 300 افراد کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز پولیس نے ملزم کی نشاندہی کرنے والے شخص کو 2 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ خاتون کی نشاندہی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement