Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گرمی کی نئی لہر، کراچی میں پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کردی۔ کراچی میں بھی ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 

چیف  میٹرولوجسٹ کے مطابق شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ شہر کے کئی مقامات پر محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

 

سردار سرفراز نے گرمی میں اضافہ کے ساتھ شہریوں کیلئے راحت کی خبر بھی سنائی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جسکے باعث گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

 

کراچی میں آنے والے چند دنوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی موجودہ لہر 25 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے جسکے بعد شہرقائد میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

Advertisement

 

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں سے غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی درخواست کی ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement