Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گرمی کی شدت بڑھتے ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں موسم نے کروٹ لی تو کے الیکٹرک نے ایک بار پھر شہریوں کا امتحان لینا شروع کردیا۔ شہرقائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی عدم فراہمی کی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی۔ ملیرسعود آباد، رفیع گارڈن ملیر سٹی، گلستان جوہر بلاک اٹھارہ ، لانڈھی، کورنگی اور لائنز ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

شہریوں کا شکوہ ہے کہ کے الیکٹرک نے سحر و افطار کے اوقات میں بجلی بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کے الیکٹرک کے تمام دعوے ہوا ہوگئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ نیشنل گرڈ سے ترسیل میں کمی پر کیا گیا لیکن شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔

 

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور اور راولپنڈی میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر اور درزی بھی آرڈر وقت پر مکمل نہ کرنے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement