Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گردوغبار کا طوفان، کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں جمعہ کی دوپہر سے شروع ہونے والا گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گرد و غبار کے طوفان کی وجہ سے شہر قائد کی فضا کا معیار انتہائی خراب ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

 

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدر 233 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر کے شہروں میں دوسری سب سے زیادہ مقدار ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں بنگلہ دیش کا دارلحکومت ڈھاکہ اس وقت سرفہرست ہے۔ جہاں آلودہ زرات کی مقدار 240 پرٹیکولیٹ میٹر ہے۔



ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور چھٹے نمبر پر ہے جہاں آلودہ زرات کی مقدار 182 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی میں 151سے 200درجہ تک آلودگی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے جبکہ 201سے 300درجہ تک آلودگی کو انتہائی مضرصحت قرار دیا جاتا ہے اور درجہ 300سے تجاوز کرنے پر خطرناک آلودگی کی شکل اختیارکرلیتا ہے۔

Advertisement

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہوائیں چلنے کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہوا میں گرد وغبار کی وجہ سے کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتیاط کرنے کی درخواست کی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement