پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گدھے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں سخت مشقت، صبر اور فرماں برداری کی علامت سمجھے جانے والے گدھوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
سب سے پہلے 1992 میں یہ دن گدھوں کے بارے میں آگاہی دینے اور انکی خدمات کو تسلیم کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا تھا ۔ 2018 میں صحرائی جانوروں پر کام کرنے والے سائنسدان نے گدھوں کی خدمات پر سوشل میڈیا پر ایک گروپ تشکیل دیا اور دنیا بھر میں اسکی آگاہی دی اور اب ہر سال 8 مئی کو گدھوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
گدھے کا بنیادی تعلق گھوڑے کے خاندان سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چار ہزار سال قبل مسیح میں گدھے کا گھریلو استعمال شروع ہوا اور جب سے مختلف ادوار میں گدھا مال برداری اور سواری کے لئے استعمال ہوتا آرہا ہے۔
پاکستان میں بھی گدھوں کے عالمی دن کو منانے کا کوئی تصور تو نہیں ملتا لیکن یہاں بھی مال برداری، سواری کیلئے گدھوں کا استعمال عام ہے۔ پاکستان میں عام زبان میں گدھے کو کھوتا بھی کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں گدھوں کی ڈیڑھ سو سے زائد اقسام ہیں۔
گدھا عام طور پر سخت محنت مشقت کرنے والا ۔ فرماں بردار ۔ صابر جانور سمجھا جاتا ہے۔ اسی اعتبار سے گدھا ذہین بھی ہے۔ گدھوں پر سامان لادھ کو انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے اور گدھے ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے سیدھا منزل پر ہی پہنچتے ہیں۔
لیکن گدھے کی بے وقوفیوں کے قصے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ گدھا ویسے تو ایک جانور ہے اور اس گدھے لفظ کا استعمال اردو کی کہاوتوں اور مہاروں میں بھی ملتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں پاکستان ۔ بھارت ۔ چین ۔ میکسیکو ۔ سوڈان ۔ ایتھوپیا وغیرہ میں گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل چین میں گدھے کم ہونے اور پاکستان سے گدھے لینے کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔
پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی گدھے کا لفظ کم علم ۔ جاہل اور بےوقوف کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور ہمارے یہاں کسی کو گدھا کہنا اس شخص کے تذلیل سمجھا جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ کویت میں بھی پیش آیا۔ جب ایک ماں نے اپنے بیٹے کو گدھا کہا لیکن انکا صرف ایک لفظ کہنا جرم بن گیا۔ کویت کی عدالت نے بیٹے کو گدھا کہنے پر ماہ کو ایک ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی۔
ایک جانب گدھا کہنے پر سزا ہوئی تو گدھے سے محبت کی ایک مثال ایسی بھی ہے جب دولہا نے دلہن کو شادی میں گدھے کا بچہ تحفہ میں دیا۔ یہ دلچسپ واقعہ کہیں اور نہیں بلکہ کراچی کا ہی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اور اینیمل لوور اذلان شاہ نے اپنی اہلیہ وریشا جاوید کو گدھے کا بچہ تحفے میں دیا اور دنوں نے اسکے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
گدھے خوبصورت ہیں، لیکن نظر انداز مخلوق ہیں۔ عالمی گدھے کا دن منانے مقصد بھی ہر اس شخص کے لیے ایک موقع ہے جو ان جانوروں کا خیال رکھتا ہے اور انکے بارے میں آگاہی دینا چاہتا ہے۔
پاکستان میں گدھے کا عالمی دن بھی گدھوں کا کام کرتے ہی گزرجاتا ہے لیکن دنیا میں جہاں گدھوں کی اہمیت سمجھی جارہی ہے وہاں مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور گدھوں کی تاریخ ، انکی مشقت اور انکے بارے میں تمام آگاہی دی جاتی ہے۔