Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کے فور منصوبہ، واپڈا کے 98 ارب روپے سے زائد کے 3 نئے معاہدے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

واپڈا کی جانب سے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیرکیلئے 98 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے تین مزید کنٹریکٹس سائن کرلئے گئے۔

 

 روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا میگا ہائیڈل کمپلیکس میں ہوئی۔ مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری بھی معاہدے پر دستخط کے وقت موجود تھے۔ واپڈا کی جانب سے جنرل منیجر (پراجیکٹس) عامر مغل اور کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کے مجاز نمائندوں نے کنٹریکٹس کے مسودوں پر دستخط کئے۔

 

اِس موقع پر خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ کراچی شہر کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس سے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کا اہم مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

اُنہوں نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہااُمید ہے کہ کے فور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا۔ کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی شہر کو یومیہ 260 ملین گیلن پینے کا پانی میسر آئے گا۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement