Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے ایم سی کا مائی کراچی گیمز کرانے کا اعلان، 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے

شہرقائد میں کھیلوں کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ کراچی میونسپل کارپوریشن نے ستمبر میں مائی کراچی گیمز کرانے کا اعلان کردیا۔ مائی کراچی گیمز کے سیکریٹریٹ کا افتتاح بھی کردیا گیا۔

شہرقائد میں پاکستان رینجرز سندھ کے اشتراک سے مائی کراچی گیمز کا انعقاد ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ یہ کھیل کراچی کے مختلف میدانوں پر 22 دنوں تک جاری رہیں گے۔

مائی کراچی گیمز میں 42 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے اور ان کھیلوں میں 7 ہزار سات زائد کھلاڑی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مائی کراچی گیمز کے لئے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں مائی کراچی گیمز سیکریٹریٹ کا افتتاحی کیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر عبداللہ شاہ غازی رینجرز بریگیڈیئر بلال محمود نے مائی کراچی گیمز سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں کے ایم سی کے سینیئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سیف عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ حکام نے مائی کراچی گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے عزم کا اظہار کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts